گجرات میں 2002 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں احمدآباد کا چمن پورہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والاعلاقہتھا، جہاں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت 69 افراد کا قتل عام کیا گیا تھا۔ اسی گلبرگ سوسائٹی قتل عام میں امتیاز خان پٹھان نے بھی اپنے خاندان کے 10 افراد کو کھویا تھا۔
گجرات: امتیاز خان اے آئی ایم آئی ایم میں شامل
گجرات میں بلدیاتی انتخابات کے تحت 21 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی اپنے امیدواروں کے ساتھ میدان میں سرگرم ہے۔
امتیاز خان پٹھان نے احمدآباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں گلبرگ سوسائٹی قتل عام مقدمہ میں استغاثہ کے اہم گواہ اور فساد متاثر امتیاز خان پٹھان سے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے خصوصی بات چیت کی۔
امتیاز خان پٹھان نے کہا کہ وہ احمدآباد کی گلبرگ سوسائٹی کے 20 نمبر بنگلے میں رہتے تھے۔ وہ اس وقت 18 سال کے تھے جب 2002 کے فسادات ہوئے اور حملہ آوروں نے گلبرگ سوسائٹی پر حملہ کیا جس میں ان کے خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی سوسائٹی میں رکن پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت 69 افراد کا قتل کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گجرات میں بلدیاتی انتخابات کے تحت 21 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے جس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی اپنے امیدوار کے ساتھ میدان میں ہے اور اس کے لئے 7 فروری کو مجلس کے صدر اسدالدین اویسی گجرات پہنچے تھے جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ مجلس میں شامل ہو رہے ہیں۔