اردو

urdu

ETV Bharat / city

محکمہ تعلیم گجرات نے بھی اپنایا سی بی ایس ای پیٹرن - کلاس 9 اور 11 کے سالانہ امتحانات مارچ کے اخیر تک بھی لیے جا سکتے ہیں

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گجرات محکمہ تعلیم نے بھی کئی طرح کی تبدیلیاں کرنا شروع کی ہیں۔ جس کے تحت اب گجرات بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے امتحانات بھی آئندہ برس فروری میں ہی ہونگے۔

محکمہ تعلیم گجرات نے بھی اپنایا سی بی ایس ای پیٹرن
محکمہ تعلیم گجرات نے بھی اپنایا سی بی ایس ای پیٹرن

By

Published : Feb 6, 2020, 11:23 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:28 AM IST

اسی مناسبت سے امتحانات کے نتائج اور داخلے بھی پہلے شروع کیے جائیں گے۔ اپریل ماہ میں تعلیمی سال شروع ہوتے ہی بہت ساری تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔

محکمہ تعلیم گجرات نے بھی اپنایا سی بی ایس ای پیٹرن

اس سلسلے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ سے 'نگر پراتھمک شکچھن سمیتی' کے چیئرمین دھیرین سنگھ تومر نے کہا کہ محکمہ تعلیم گجرات نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اب نیا تعلیمی سال اپریل سے ہی شروع کیا جائے گا۔ سی بی ایس کی طرح جماعت دسویں اور بارہویں کے امتحانات بھی پہلے لیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم گجرات نے بھی اپنایا سی بی ایس ای پیٹرن

گذشتہ دو برسوں سے سی بی ایس ای کے امتحانات بہت پہلے کروائے جاتے ہیں۔ گجرات میں اس سال کے سیمسٹر کے امتحانات فروری میں ہی ہونگے۔ محکمہ تعلیم نے اپریل سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاس 9 اور 11 کے سالانہ امتحانات مارچ کے اخیر تک بھی لیے جا سکتے ہیں۔ آئندہ برس سے جماعت دس اور بارہ کے امتحانات مارچ کے بجائے فروری میں ہونگے۔

انہوں نے کہا کے امتحانات پہلے سے کرانے کے ساتھ ساتھ نتائج کا بھی اعلان پہلے کیا جائے گا۔ سی بی ایس سی کی طرح نتائج کا اعلان بھی اپریل میں کیا جائیگا۔ نئے سال سے سی بی ایس ای کی کتابیں تمام بچوں کو ہر ایک جماعت میں پڑھانے کے لئے تقسیم کی جائے گی اور اسی کے مطابق امتحانات لیے جائیں گے۔

دھیرین سنگھ تومر، چیئرمین، نگر پراتھمک شکچھن سمیتی

واضح رہے کہ گجرات میں پرائمری اور ثانوی امتحانات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سالانہ امتحانات اپریل کے آخر میں لیا جائے گا لیکن ریاستی حکومت کے جاری کردہ نئے قاعدے کی وجہ سے کورس تکمیل سے قبل امتحانات ہونے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے طلبا اور والدین میں الجھن دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:28 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details