اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات: کورونا متاثر ارکان اسمبلی بھی کر سکتے ہیں ووٹنگ - تینوں ارکان اسمبلی کی کورونا رپورٹ منفی

گجرات راجیہ سبھا انتخابات سے عین قبل بی جے پی کو بڑی راحت ملی ہے جس کے تحت بی جے پی کے تینوں کورونا متاثر ارکان اسمبلی کو انتخابات میں ووٹنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ حال ہی میں تینوں ارکان اسمبلی کی کورونا رپورٹ منفی منفی آئی ہے۔

Gujarat: Corona-affected MLAs can also vote
گجرات: کورونا متاثر ارکان اسمبلی بھی کر سکتے ہیں ووٹنگ

By

Published : Jun 18, 2020, 2:31 PM IST

دراصل گجرات کی چار راجیہ سبھا نشستوں کے لیے 19 جون کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ چار نشستوں پر پانچ امیدوار میدان میں اترے ہیں ان میں سے تین بی جے پی اور دو کانگریس کے امیدوار ہیں۔ کانگریس کے 8 ارکان اسملی کے استعفی دینے کے بعد کانگریس کی حالت خراب ہوگئی ہے لیکن بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کی تشویش میں بھی اضافہ ہو گیا۔ فی الحال تینوں رکن اسمبلی صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان کی کورونا رپورٹس بھی منفی آ چکی ہیں۔ اس لیے اب یہ تمام ارکان اسمبلی بھی راجیہ سبھا انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

اب کورونا سے متاثر ہونے والے بی جے پی کے ان تین ایم ایل ایز جگدیش پنچال ،کشور چوہان اور بلرام تھوانی کو پی پی ای کٹ پہن کر ووٹنگ کرنی پڑے گی۔ اتنا ہی نہیں باقی تمام ارکان اسمبلی کو بھی ووٹنگ کے دوران نہ صرف ماسک پہننا پڑے گا بلکہ سماجی دوری کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

کانگریس

واضح رہے کہ محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان تینوں ارکان اسمبلی کو فی الحال 14 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا لیکن وہ ووٹ ڈالنے کے لیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اس دوران ان تینوں ارکان اسمبلی کو پی پی ای کٹ پہننی ہو گی۔ نیز ان کی تھرمل اسکریننگ بھی ووٹنگ سے پہلے کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ گجرات میں 19 جون کو چار نشستوں کے لیے راجیہ سبھا انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ کی جائے گی۔ اس کے بعد شام پانچ بجے سے گنتی کی جائے گی۔ اس انتخابات میں کانگریس کمیٹی کے دو امیدوار شکتی سنگھ گوہل اور بھرت سنگھ سولنکی کو میدان میں اتارا ہے تو بی جے پی نے اپنے تین امیدوار ابھے بھاردواج ،رمیلا بارہ اور نرہری آمین کو میدان میں اتارا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات 26 مارچ کو ہونے والے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details