اردو

urdu

ETV Bharat / city

ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تعون کی اپیل - indian PM state

عالمی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے دن بدن لوگوں کے حالات بد سے بد تر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں گجرات احمد آباد کے وٹوہ علاقے میں وکلانگ سہایک کیندرغریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

'تعاون کریں، تاکہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے'
'تعاون کریں، تاکہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے'

By

Published : May 8, 2020, 2:29 PM IST

کورونا قہر کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس اقدام کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں۔

'تعاون کریں، تاکہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے'

جس کے سبب دن بہ دن بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ایسے میں جو لوگ کھانے پینے سے محروم ہیں، بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں ایسے لوگوں کی مدد کرنے کی پہل احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں موجود 'وکلانگ سہایک کیندر' نےکی ۔

اس تعلق سے وکلانگ سہایک کیندر کے صدر بابو بھائی صابو والا نے بتایا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے اور اب لوگوں کے پاس کھانے پینے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا ہے۔

لاک ڈاؤن کی شروعات میں ہم نے ٹرسٹ کی جانب سے پندرہ سو سے زائد لوگوں کو راشن کی تقسیم کی لیکن لاک ڈاؤن بڑھ جانے کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیاں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں۔

ایسے میں ٹرسٹ نے شروعات میں 250 غریبوں میں کھانا تقسیم کیا اب آہستہ آہستہ رمضان کے دوران تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اب ہر روز ہم لوگ پانچ سو لوگوں کو کھانا بنا کر پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن سے لوگوں کے حالات بہت زیادہ خراب ہوتے جا رہے ہیں اگر ہمارے ٹرسٹ کو تھوڑا چندہ یا کسی طرح کی مدد کریں تو ہم اور بھی زیادہ تعداد میں لوگوں تک امداد پہنچا سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details