اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق چیف سکریٹری نے گجرات کو الوداع کہا

گجرات کے سابق چیف سکریٹری ڈاکٹر جے این سنگھ نے آخرکار گجرات کو الوداع کہہ دیا ہے۔ وہ گزشتہ سات ماہ سے پوسٹنگ کا انتظار کر رہے تھے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملنے کی وجہ سے وہ اپنے آبائی شہر دہلی روانہ ہو گئے۔

Dr. JN Singh
جے این سنگھ

By

Published : Jun 13, 2020, 9:06 PM IST

دراصل گجرات کے سابق چیف سکریٹری ڈاکٹر جے این سنگھ گزشتہ سال نومبر میں اپنی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ گجرات میں کسی بورڈ نگم کے چیئرمین کی حیثیت سے پوسٹنگ کی توقع کر رہے تھے۔ درین اثناء یہ افواہ بھی جاری تھی کہ انہیں وجیلنس کمشنر کی ذمہ داری دی جائے گی لیکن چھ ماہ کے بعد تمام تقرریوں پر لگام لگ گیا۔

واضح رہے کہ جے این سنگھ کو وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کے دور میں چیف سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ وہ تین سال سے زیادہ وقت تک چیف سکریٹری کے عہدے پر فائز رہے لیکن سبکدوش ہونے کے بعد بھی انہیں دو بار تین تین ماہ کا ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔

سابق چیف سکریٹری جے این سنگھ نے وزیراعلی وجے روپانی کے ساتھ بھی اچھے تعلقات استوار کیے تھے، جس کی وجہ سے انہیں ہر تین ماہ میں دو بار توسیع دی گئی تھی۔ وزیراعلی سے براہ راست رابطے کی وجہ سے وہ چیف منسٹر آفیس میں ایک اعلی عہدیدار کی نگاہ میں آ گئے جس کی وجہ سے انہیں گزشتہ نومبر 2019 میں ریٹائر ہونے کے بعد سات ماہ تک کوئی پوسٹنگ نہیں ملی۔

جے این سنگھ سبکدوش ہونے کے بعد جی ایس پی ایل کے چیئرمین بھی رہے لیکن انھوں نے گذشتہ اپریل میں اس عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا اور نومبر سے مئی تک چھ ماہ تک کوئی عہدہ نہ ملنے کے بعد اپنے آبائی شہر روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گاندھی نگر میں سرکاری بنگلہ بھی خالی کر دیا اور اپنا سامان باندھ کر دہلی روانہ ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details