گجرات میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کے ہر طرح کے مناسب اقدامات کرنے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ تاہم احمدآباد شہر میں نئے کیسز میں گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔
احمدآباد اے ایم سی کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ احمد آباد شہر میں پچھلے 5 دن سے کورونا کیسز میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے کے مقابلے میں آج صورتحال مختلف ہے۔ وجئے نہرا نے کہا کہ اس نظام کے چلنے سے کیسز میں کمی آئی ہے اور لاک ڈاؤن پر حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ کیسز کو مزید کم کیا جاسکے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ احمدآباد میں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل کوششیں کی جارہی ہیں۔
وجئے نہرا نے کہا کہ لاک ڈاون پر عمل پیرا ہونے کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔