اردو

urdu

ETV Bharat / city

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا متنازعہ فیصلہ

گجرات میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ صحت نے ایک متنازعہ فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جو لوگ 20 ستمبر تک کورونا ویکسین نہیں لیں گے وہ میونسپل کارپوریشن کی بعض خدمات سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا متنازعہ فیصلہ
احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا متنازعہ فیصلہ

By

Published : Sep 18, 2021, 7:43 PM IST

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے مطابق وہ شخص جس نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز تو لے لی ہے لیکن دوسری ڈوز لگوانا باقی ہے اور وہ ٹیکہ لگوانے سے گریز کررہے ہیں تو انہیں کارپوریشن کے دفتر، سوئمنگ پول، کانکریا تالاب، بی آر ٹی ایس، اے ایم، ٹی ایس اور دیگر مقامات پر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بھاون سولنکی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مہم احمدآباد میونسپل کارپوریشن چلارہی ہیں۔ اب تک 53 لاکھ ڈوز دیئے جاچکے ہیں جس میں 36.59 لاکھ شہریوں کو پہلی ڈوز اور 16. 44 افراد کو دونوں ڈوز دیئے جاچکے ہیں۔ اب محکمہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کورونا سے نجات دلانے کے لیے ویکسین دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سفرِ وراثت میں احمدآباد کے تاریخی سرخیز روضہ کا سفر

انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہری جو ویکسین کی پہلی یا دوسری ڈوز کے اہل ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک ٹیکہ نہیں لگوایا ہے انہیں 20 ستمبر کے بعد احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی عمارت میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، یہی نہیں میونسپل کارپوریشن کے جم، سوئمنگ پول، اربن ہیلتھ سینٹر کانکریا تالاب و دیگر مقامات میں بھی انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details