اردو

urdu

ETV Bharat / city

Gujarat Elections 2022: گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس سرگرم - کانگریس پارٹی اسمبلی انتخابات کے لئے سرگرم

گجرات میں رواں برس ہونے والے انتخابات کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ایسے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طورپر تیاریوں میں مصروف ہیں۔ادھر کانگریس پارٹی ریاست میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی زمین کی واپسی کے لئے سرگرم عمل ہے۔اور اس لئے پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے حکمت عملی پرغوروخوض کرنا شروع کردیاہے۔پارٹی نے گجرات انتخابات کے پیش نظر ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔ Gujarat Congress Active Before Assembly Elections

کانگریس
کانگریس

By

Published : Mar 25, 2022, 12:49 PM IST

گجرات میں رواں برس ہونے والے انتخابات کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ایسے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طورپر تیاریوں میں مصروف ہیں۔ادھر کانگریس پارٹی ریاست میں اپنی کھوئی ہوئی سیاسی زمین کی واپسی کے لئے سرگرم عمل ہے۔اور اس لئے پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے حکمت عملی پر غور و خوض کرنا شروع کردیاہے۔پارٹی نے گجرات انتخابات کے پیش نظر ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے،اور اس سلسلے میں ایک فہرست جاری کی گئی ہے،جس 25 نائب صدور،75جنرل سکریٹریزاور پروٹوکولز منسٹر کااعلان کیاہے،اس کے علاوہ 19 اضلاع کے صدور کے ناموں کا بھی اعلان کیاگیاہے۔Gujarat Congress Active Before Assembly Elections

کانگریس

مزید پڑھیں:گجرات راجیہ سبھا انتخابات: کانگریس کا دو سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

س فہرست میں نیرو بخشی کو احمدآباد کانگریس کا سٹی صدر منتخب کیا گیا ہے، نام کے اعلان کے بعد نیرو بخشی نے کہا کہ ہم شہر کے مسائل کےحل کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ ہم اسمبلی کی صرف چار اسمبلی سیٹوں سے مطمئن نہیں ہیں بلکہ سولہ اسمبلی سیٹیں جیتیں گے۔واضح رہے کہ چند ایا م قبل کانگریس پارٹی گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر دہلی میں کانگریس رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی تھی۔جس میں گجرات کانگریس کے انچارج رگھو شرما، گجرات کانگریس کے ریاستی صدر جگدیش ٹھاکر سمیت لیڈروں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔

کانگریس

ABOUT THE AUTHOR

...view details