احمدآباد میں دی انجمن اسلام ہائی اسکول کی جانب سے طلبا و طالبات کا پھول اور مٹھائی پیش کر کے استقبال کیا گیا۔
ریاست بھر میں ساڑھے اٹھارہ لاکھ طلبا و طالبات نے بورڈ کے امتحانات میں شرکت کی اور پہلے روز گجراتی زبان کا پرچہ دیا۔

اسکول کی جانب سے تمام طرح کے انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ طلبا پر سکون ماحول میں امتحان دے سکے۔
گجرات کے سولہ سو سات مراکز پر بورڈ کے امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ کئی مراکز پر اسکول انتظامیہ کو ٹیبلائڈ بھی مہیا کرائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ گجرات کے ایک سو پچیس قیدیوں کے لیے بھی امتحان کا اہتمام کیا گیا جو احمدآباد، بڑودہ، سورت اور راجکوٹ کی جیلوں میں بیٹھ کر امتحان دے رہے ہیں۔