گجرات اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل گجرات میں یکے بعد دیگرے سیاسی رہنماؤں کا دورہ شروع ہو چکاہے، وزیر اعظم نریندر مودی،اردوند کیجریوال ،بھگوت مان کے بعد اب اسدالدین اویسی گجرات کا دورہ کرنے والے ہیں،سیاسی رہنماؤں کے گجرات دورہ سے ریاست کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں،کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی 14 اپریل کو گجرات کا دورہ کریں گے اور پہلی بار گجرات میں افطار پارٹی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔AIMIM Leader Asaddudin Owaisi to Visit Gujarat
Gujarat Assembly Polls 2022: اسدالدین اویسی 14 اپریل کو گجرات کا دورہ کرینگے - اسد الدین اویسی گجرات کا دورہ کرینگے
ایم آئی ایم کےرہنما دانش قریشی نے کہا کہ کہ اسدالدین اویسی 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر گجرات کا دورہ کرینگے۔ اس موقع پروہ احمدآباد کے سارنگپورمیں موجود امبیڈکر کے مجسمے پر گل پوشی کریں گے،اس موقع پر کثیر تعداد میں ایم آئی ایم کے کارکنان شرکت کرینگے۔ AIMIM Leader Asaddudin Owaisi to Visit Gujarat
اس تعلق سے ایم آئی ایم گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ کہ اسدالدین اویسی 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر گجرات کا دورہ کرینگے۔ اس موقع پر وہ احمدآباد کے سارنگپور میں موجود امبیڈکر کے مجسمے پر گل پوشی کریں گے،اس موقع پر کثیر تعداد میں ایم آئی ایم کے کارکنان شرکت کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسدالدین اویسی 14 اپریل کے اپنے یک روزہ دورے کے دوران افطار پارٹی میں شرکت کریں گے، یہ افطار پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی والا نے اپنے فارم ہاؤس شانتی پورہ میں رکھی ہے ۔
مزید پڑھیں:گجرات: 20 ستمبر کو اسد الدین اویسی کا گجرات دورہ
انہوں نے کہا کہ 2022 اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر اسدالدین اویسی پارٹی کے کارکنان سے بات چیت کر کے انتخابی حکمت عملی بھی طے کرینگے۔