قریش برادری کی فلاح و بہبود و ترقی کے لیے آل انڈیا جمعیت القریش تنظیم ملک بھر میں کام کررہی ہے۔ اس تنظیم کے ذریعے کام کرنے کے لیے ملک کی 23 ریاستوں میں جمعیت القریش کے ریاستی صدر بنائے گئے ہیں۔ ایسے میں گجرات میں سرگرم جمعیت القریش کے نئے صدر کا انتخاب کرنے کے لیے 30 اگست کو الیکشن منعقد کیا گیا جس میں آل انڈیا جمعیت القریش گجرات کے نئے صدر کے طور پر اقبال بیلم کا انتخاب کیا گیا۔
اس تعلق سے آل انڈیا جمعیت القریش دہلی کے نائب صدر محمد ذاکر معرفتیہ نے بتایا کہ جمعیت القریش کے ریاستی صدر کے انتخابات ہر پانج سال میں ہوتے ہیں۔ گجرات میں اب تک اقبال بیلم ریاستی صدر تھے ان کی ٹرم مکمل ہونے پر الیکشن کیا گیا۔ جس کے لیے 21 سے 25 اگست تک فارم بھرے گئے۔ 26 اگست کو فارم واپس لیا گیا اور 30 اگست کو الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس الیکشن کے لیے مجھے آبزرور بنایا گیا ہے۔