اردو

urdu

ETV Bharat / city

احمدآباد: پولیس نے دو مساجد کی تلاشی لی؟

گجرات کے احمدآباد میں 21 اکتوبر کو پولیس کی جانب سے اچانک دو مساجد کی تلاشی لی گئی جس کے بعد مقامی افراد میں تشویش پھیل گئی۔ یہ دونوں مساجد سرسپور اور مادھو پورا علاقے میں واقع ہیں۔

احمدآباد: پولیس نے دو مساجد کی تلاشی کیوں لی؟
احمدآباد: پولیس نے دو مساجد کی تلاشی کیوں لی؟

By

Published : Oct 23, 2021, 9:06 PM IST

احمد آباد کے مقامی لوگوں نے پولیس کاروائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر تلاشی کیوں لی گئی اور مساجد کو بدنام کرنے کی کوشش کیوں کی گئی؟

احمدآباد: پولیس نے دو مساجد کی تلاشی کیوں لی؟

پولیس نے احمدآباد کے سرسپور میں موجود بی بی فاطمہؓ مسجد اور مادھو پورا کی مسجد میں اچانک تلاشی کاروائی کی جس سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تھا لیکن مقامی افراد نے اس موقع پر پولیس کا بھرپور تعاون کیا اور کاروائی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی۔

پولس کے مطابق ایک گمنام کال موصول ہونے کے بعد تلاشی کاروائی کی گئی تھی جو غلط ثابت ہوا۔ پولس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مساجد میں کچھ بھی نہیں پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

احمدآباد عید میلاد النبی جلوس: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کی ٹیم پہنچی کمشنر آفس

اس معاملے پر جمعیت علمائے ہند گجرات کے جنرل سیکرٹری نثار احمد انصاری نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے پر احمدآباد پولس کمشنر کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے جس میں مسلم برادری کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والوں کا پتہ چلاتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں بہت جلد پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے انہیں فرضی کال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پولیس کنٹرول روم کو فرضی کال کرنے والے سے متعلق تفصیلات حاصل ہوں گی جبکہ پولیس اس معاملہ میں تحقیقات کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details