نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کر کے کورونا وائرس سے راحت ملے ایسی دعائیں کیں۔
احمدآباد: کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کی گئی اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ 'آج ملک میں تیزی سے کورونا وائرس بڑھتا جا رہا ہے اور کافی لوگ اس کی زد میں آ رہے ہیں ایسے میں ہم نے حضرت شاہ عالم سرکار کے دربار سے دعائیں کی ہیں کہ جو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں، انہیں صحتیابی ملے اور جلد از جلد اس وائرس سے لوگوں کو راحت ملے۔'
احمدآباد: کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے لیے زیادہ سے زیادہ بیداری حاصل کر اس سے بچنے کے لیے اقدامات اٹھائیں اور طبیعت خراب ہونے پر جلد از جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
احمدآباد: کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کی گئی انہوں نے کہا کہ وضو نماز ہی سب سے بڑی عبادت ہے اور اسے ادا کرنے سے کسی طرح کی بیماری نہیں ہوتی۔
احمدآباد: کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں آج جا رہے ہیں ایسے میں ہم وہاں جا کر بھی اس بیماری کے نیست و نابود کی دعائیں مانگے گے۔