اردو

urdu

ETV Bharat / city

احمدآباد: خاص شرائط پر دکانیں کھلیں گی

گجرات کے شہر احمدآباد میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے سبب مکمل لاک ڈاؤن تھا حتی کہ دودھ اور دوا کے علاوہ کچھ بھی دستیاب نہیں تھا لیکن اب کچھ راحت دیتے ہوئے انتظامیہ نے کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

خاص شرائط پر دکانیں کھلیں گی
خاص شرائط پر دکانیں کھلیں گی

By

Published : May 15, 2020, 2:50 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ ضلع احمدآباد میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آنے سے شہر کو پوری طرح سیل کر دیا گیا تھا حتی کہ سبزی، پھل اور دیگر تمام دکانیں بند کر دی گئی تھیں صرف میڈیکل اور دودھ کی دکانیں ہی کھلی تھیں۔

خاص شرائط پر دکانیں کھلیں گی

ان حاکلات کے پیش نظر احمدآباد میں کچھ راحت دیتے ہوئے مزید کچھ دکانوں کو وقت کے ساتھ کھولا گیا ہے۔ صبح آٹھ بجے سے دوپہر تین بجے تک دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے اس کے لئے خاص طور سے کارپوریشن نے 17 ہزار دکانداروں کا اسکریننگ کی ہے اور ان کے ہیلتھ کارڈز جاری کیے ہیں۔

دکانداروں کو مزید ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے زیادہ بھیڑ اکٹھا نہ ہو نے دیں صبح آٹھ سے گیارہ کے درمیان صرف عورتیں خریداری کے لیے باہر نکل سکتی ہیں اور 11 سے 3 بجے تک مرد حضرات سامان خریدنے کے لئے باہر نکلیں گے۔باہر نکلنے والے ہر فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران ایک ہفتے دودھ اور دواؤں کے علاوہ سبھی دکانوں کو مکم طور پر بند کردیا گیا تھا جس کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا لیکن دکانوں کو کھلنے سے اب ان مشکلات سے نجات مل سکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details