اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوم آزادی اور راکھی ایک ساتھ

اقبال بیلم کی چار نسلیں مسلسل راکھی کےکاروبار سے منسلک ہیں، اس سال انہوں نے قومی یکجہتی، بھائی چارہ ،امن و امان، بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو، منشیات سے نجات، وغیرہ پر انوکھا پیغام دینے والی راکھیاں بنائی ہیں۔

By

Published : Aug 13, 2019, 8:35 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:56 PM IST

یوم آزادی اور راکھی ایک ساتھ

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں یوم آزادی اور راکھی کے موقعے پر تاجروں نے ترنگے اور رکشا بندھن کی الگ الگ تھیم پر راکھیاں تیار کی ہیں۔

یوم آزادی اور راکھی ایک ساتھ

واضح رہے کہ انیس برس بعد پندرہ اگست کو رکشا بندھن اور یوم آزادی ایک ساتھ منائی جائے گی۔

احمد آباد سے تعلق رکھنے والے راکھی تاجر اقبال بیلم نے کہا کہ 'وہ اپنی راکھی کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ 370 کی دفعہ ختم کرکے مودی جی نے کشمیریوں کے لیے بے حد اہم قدم اٹھایا ہے، اسی طرح وہ اس رکشا بندھن پر کشمیری بہنوں کی حفاظت کا وعدہ کریں اور ایسا کام کریں جس سے کشمیری عوام کی ترقی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہو سکے۔'

یوم آزادی اور راکھی ایک ساتھ

واضح رہے کہ اقبال بیلم کی چار نسلیں مسلسل راکھی کےکاروبار سے منسلک ہیں، اس سال انہوں نے قومی یکجہتی، بھائی چارہ ،امن و امان، بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو، منشیات سے نجات، وغیرہ پر انوکھا پیغام دینے والی راکھیاں بنائی ہیں۔

اپنی راکھیوں کو مختلف تھیم پر بنانے کے مقصد کو لے کر اقبال بیلم نے کہا کہ 'ہر ہندو بھائی کو اپنی بہن سے راکھی بندھوا کر ایک وعدہ کرنا پڑتا ہے اسی طرح ہم اس راکھی میں اپنا اپنا پیغام دے کر لوگوں سے وعدہ لے رہے ہیں کہ اپنی بہن کی حفاطت کے ساتھ ساتھ ملک کی حفاظت میں حصہ لیں اور ایسا کام کریں جس سے بھائی چارہ، امن امان ملک میں قائم رہے۔'

ترنگے کی تھیم پر بنائی گئی ان راکھیوں سے خریدار کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 9:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details