گجرات میں کورونا وائرس ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے مثبت معاملات کے علاوہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔
ریاست گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7410مثبت معالات سامنے آئے ہیں وہیں اس دوران 73افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نئی ہلاکتوں کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4985 پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 7410 مثبت معاملات محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران احمدآباد میں 2491سورت میں 1424 وڈودرا میں 317 گاندھی نگر میں 58 بھاونگر میں 84 بناس کانٹھا میں 119 راجکوٹ میں 551 سریندر نگر میں 69پاٹن میں 108امریلی میں 55جام نگر میں 189مہسانہ میں 191 کچچھ میں 68 مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔
گجرات میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت 2642افراد مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں، وہیں اب تک ریاست بھر میں عالمی وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 323371 پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں اس وقت کورونا وائرس کے کل 39250 فعال معاملات ہیں جن میں سے 254 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 38996 افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔