اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات میں کورونا وائرس کے 514 نیے کیسز کی تصدیق - گجرات میں کورونا وائرس کے 514 نیے کیسز

ریاست گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 514 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ساتھ اٹھائیس مریضوں کی کورونا کی وجہ سے جانیں بھی جاچکی ہیں.

514 new cases of corona virus patient in Gujarat
گجرات میں کورونا وائرس کے 514 نیے کیسز کی تصدیق

By

Published : Jun 15, 2020, 10:52 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے گجرات میں کورونا وائرس کے پانچ سو سے زائد معاملے درج کیے جا رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 514 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اٹھائیس افراد کورونا سے ہلاک بھی ہوئے ہیں.

کوران کے بڑھتے معاملے کی وجہ سے گجرات میں کورونا متأثرین کی مجموعی تعداد چوبیس ہزار کو تجاوز کر چکی ہے، گجرات میں کورونا کے 24104 معاملے درج کیے گئے ہیں وہیں 28 لوگوں کی موت کے ساتھ گجرات میں کورونا کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد 1506 پہنچ گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ریاست میں 339 مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ، جس کے بعد ڈسچارج کیے ہوئے مریضوں کی تعداد 16672تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے قہر سے سب سے زیادہ احمد آباد میں کیسس درج ہو رہے ہیں، احمد آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 327 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ صورت میں 64، وڈودرا میں 44 معاملے درج کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ گاندھی نگر میں 15 کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک ریاست میں سب سے زیادہ معاملہ احمدآباد میں 16967ہے حالانکہ 11820 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ 3929 فعال کیس ہیں اور اب تک صرف احمدآبادمیں کورونا سے 1210 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

گجرات کے اعداد و شمار کے اعتبار سے کورونا پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت کی تمام کوششیں کارگر ثابت نہیں ہو رہی ہیں ایسے میں یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ گجرات میں کورونا کے کم ٹیسٹ ہو رہے ہیں.

واضح رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے جہاں حکومت نے اس وبأ پر قابو پانے کے لیے تقریباً دو ماہ تک کا لاک ڈاؤن نافذ کیا لیکن پھر بھی کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،33،008 درج کی گئی ہے جبکہ 9،520 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details