ریاست کے محکمہ صحت کی چیف سکریٹری جینتی روی نے بتایا کہ 'گزشتہ 12 گھنٹوں میں احمد آباد میں 42، سورت میں چھ، بڑودہ اور پنچ محل میں تین تین، بوٹاد اور كھیڑا میں ایک ایک نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 19 خواتین اور 37 مرد شامل ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ریاست میں انفیکشن کے 56 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 695 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک ریاست کے 33 میں سے 22 اضلاع متاثر ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ایک نوجوان کی بڑودہ میں اور 45 سالہ ایک خاتون کی سورت میں موت ہونے سے ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اب تک احمد آباد میں 13، سورت، راجکوٹ اور گاندھی نگر میں آٹھ آٹھ، بھاؤنگر اور بڑودہ میں سات سات، پاٹن میں چار، پوربندر میں تین اور گرسومناتھ میں ایک اس طرح سے کل 59 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ وینٹیلیٹر پر آٹھ مریض ہیں اور 598 لوگوں کی طبیعت مستحکم ہے۔'