ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پھر اضافہ نظر آرہا ہے جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں کے بعد گجرات میں 1415 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں 1415 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی واضح رہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4437 ہوگئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ وہیں دوسری جانب گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہلاک تاہم وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے 1415 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک پازیٹیو معاملے سامنے آتے جارہے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 273280 ہوگئی ہے۔
کئی ہفتوں کے بعد گجرات میں 1415 نئے معاملے سامنے آئے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 948 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 6147 معاملے ایکٹیو ہے، ان میں سے 67 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 6080 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 335، سورت میں 348، وروڈرا میں 127، گاندھی نگر میں 15، بھاؤنگر میں 32، بناس کانٹھا میں پانچ، راجکوٹ میں 115، سریندر نگر میں چار، پاٹن میں 10، امریلی میں نو، جام نگر میں 18، مہسانہ میں 26 اور کَچھ میں 15 معاملے درج ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے جبکہ ادھر کئی دنوں سے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔