ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پھر اضافہ نظر آرہا ہے جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں کے بعد گجرات میں 1226 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں 1226 نئے معاملے سامنے آئے ہیں واضح رہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4430 ہوگئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری وہیں دوسری جانب گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہلاک ہوئے ہیں جکبہ کورونا وائرس کے 1226 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک پازیٹیو معاملے سامنے آتے جارہے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 272332 ہوگئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 899 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں گجرات میں 5684 معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 63 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 5621 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 298، سورت میں 324، بڑودہ میں 111، گاندھی نگر میں 14، بھاؤنگر میں آٹھ، بناس کانٹھا میں چار، راج کوٹ میں 98، سریندر نگر میں پانچ، پاٹن میں سات، امریلی میں آٹھ، جام نگر میں 38، مہسانہ میں 18 اور کَچھ میں 15 معاملے درج ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز میں رفتہ رفتہ کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے جبکہ ادھر کئی دنوں سے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔