نئی دہلی: پیداواری مصنوعات کی قیمتوں میں نرمی، کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی قیمتوں میں اعتدال کی وجہ ستمبر میں ہول سیل قیمتوں پر مبنی افراط زر 10.7 فیصد ہو گئی ہے۔ ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی گذشتہ مہینے اگست میں 12.41 فیصد رہی۔ گذشتہ برس ستمبر میں یہ 11.80 فیصد تھا۔ ڈبلیو پی آئی رواں برس مئی میں 15.88 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ WPI inflation eases to 10.7 pc in Sep
ڈبلیو پی آئی افراط زر میں مسلسل چوتھے مہینے کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ستمبر 2022 میں مسلسل 18ویں مہینے تک، یہ دوہرے ہندسے میں رہا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2022 میں مہنگائی کی سطح بنیادی طور پر معدنی تیل، اشیائے خوردونوش، خام تیل اور قدرتی گیس، کیمیکل اور کیمیکل مصنوعات، بنیادی دھاتیں، بجلی، ٹیکسٹائل وغیرہ کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی طرح اضافہ تھا۔