واشنگٹن: ورلڈ بینک نے بگڑتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو کم کردیا ہے۔ تازہ ترین تخمینوں کے مطابق بھارتی معیشت مالی برس 2022-23 میں 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، جو جون 2022 کے تخمینہ سے ایک فیصد کم ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ سے پہلے جاری کردہ ایک رپورٹ میں، بینک نے کہا کہ بھارتی معیشت میں باقی دنیا کے مقابلے میں ایک مضبوط بحالی ہے۔ World Bank cuts India's GDP forecast to 6.5%
تبادیں کہ گزشتہ مالی برس کے دوران بھارت کی ترقی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ جنوبی ایشیا کے لیے ورلڈ بینک کے چیف اکانومسٹ ہنس ٹیمر نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بھارتی معیشت نے مضبوط بحالی درج کرکے جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر کوئی بڑا غیر ملکی قرضہ نہیں ہے۔ اس جانب اسے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اس کی مالیاتی پالیسی بہتر رہی ہے۔