کابل: افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت پائپ لائن منصوبے پر کام چار ماہ کے اندر دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ Turkmenistan-Afghanistan-Pakistan-India, Pipeline project
وزارت مائنز اینڈ پٹرولیم (ایم او ایم پی) کے ترجمان عصمت اللہ برہان نے ایک بیان میں کہاکہ زمین کا حصول ایک رکاوٹ تھی جس کی وجہ سے منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "عمل کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تقریباً 15 فیصد عمل باقی ہے جو کہ ایک تکنیکی عمل ہے جسے جلد حل کر لیا جائے گا۔" وزارت معیشت نے کہا کہ یہ منصوبہ افغان معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ TAPI Project help development of the Afghan Economy