بنگلورو: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی جب بھی جاپان کا دورہ کرتے ہیں وہ نوٹ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں۔ کھڑگے نے یہاں کانتیویرا اسٹیڈیم میں کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت کی جانب سے سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کو وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلانے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ایک اور نیا حکم جاری کیا۔ وہ جب بھی جاپان جاتے ہیں نوٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں۔ اس سے پہلے جاپان کے اپنے آخری دورے میں انہوں نے 1000 روپے کی نوٹ بندی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب وزیر اعظم مودی جاپان گئے تھے تو انہوں نے 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کیا تھا۔ اس بار انہوں نے 2000 روپے کے نوٹوں کو بند کیا ہے۔ ان اقدامات سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بلکہ ملک کو نقصان پہنچے گا۔ وزیر اعظم کسی نہ کسی طریقے سے ملک کے لوگوں کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔