حیدرآباد: ہنڈن برگ ریسرچ اڈانی گروپ کے خلاف گھوٹالے کی رپورٹ شائع کرکے ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ فرم نے بھارت کے سب سے امیر آدمی گوتم اڈانی پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ ہنڈن برگ کا الزام ہے کہ اڈانی گروپ اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹ فراڈ میں ملوث ہے۔ اس رپورٹ کے آنے کے بعد اڈانی گروپ کی ساخت کو نہ صرف نقصان پہنچا ہے، بلکہ اڈانی کی کل مالیات میں بھاری گروٹ درج کی گئی ہے۔ رپورٹ شائع ہونے سے قبل اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین افراد تھے، مگر آج خبر لکھے جانے تک اڈانی دنیا کے بیس امیرترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ آیئے جاننتے ہیں کہ ہنڈن برگ ریسرچ کیا؟
بتادیں کہ ہنڈن برگ ریسرچ ایک امریکی فنانشل ریسرچ فرم ہے، جس کا آغاز نیتھن اینڈرسن نامی ایک تاجر نے کیا تھا۔ یہ سنہ 2017 میں قائم کردہ کمپنی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ مالیاتی تحقیق میں ماہر ہے اور اس کا کئی دہائیوں کا تجربہ ہے۔ بتادیں کہ ہنڈن برگ اڈانی گروپ پر اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم کے الزام لگانے کے بعد دوبارہ سرخیوں میں ہے۔
کمپنی نے دو سال کی تحقیق کا حوالہ دیا ہے، جس میں اڈانی کے سابق سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ بات چیت اور ہزاروں دستاویزات کے جائزے شامل ہیں۔ اڈانی گروپ نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں غلط، بے بنیاد، بدنام، بدنیتی پر مجموعہ قرار دیا ہے۔ اس کے باوجود، بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، ہنڈن برگ کے الزامات کی وجہ سے اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی کی تقریبا ایک ہفتے میں دنیا کے تیسرے امیر ترین افراد سے گھٹ کر اب دنیا کے بیس امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔
ہنڈن برگ کا کہنا ہے کہ وہ فرانزک مالیاتی تحقیق میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ کاروباری دنیا میں بدعنوانی یا دھوکہ دہی کو تلاش کرتا ہے، جیسے اکاؤنٹنگ کی بے ضابطگیوں اور انتظام سمیت مالیاتی خرابی شامل ہے۔