اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Ends Lower اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ - عالمی مارکیٹ میں مثبت اشارے کے درمیان گراوٹ

بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی کل مارکیٹ کیپ آج گھٹ کر 278.11 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ Stock Market Ends Lower

Stock Market Ends Lower, Sensex ends 400 points lower
Stock Market Ends Lower اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

By

Published : May 16, 2023, 8:29 PM IST

Updated : May 16, 2023, 9:02 PM IST

ممبئی: عالمی بازار سے مثبت اشارے ملنے کے باوجود، گھریلو اسٹاک مارکیٹ منگل 16 مئی کو گراوٹ کے ساتھ بند ہوئیں، جس کی وجہ ایچ ڈی ایف سی کے حصص میں کمی درج کی گئی۔ سینسیکس 413.24 پوائنٹس کے ساتھ 62 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 61932.47 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 112.35 پوائنٹس گر کر 18286.50 پوائنٹس پر آگیا۔ آج کے کاروبار میں سب سے زیادہ گراوٹ آٹو، بینکنگ اور فارما اسٹاکس میں دیکھی گئی۔ تاہم اس عرصے کے دوران درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کا رجحان رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.18 فیصد بڑھ کر 26371.28 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 29798.94 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای کے 14 بڑی کمپنیوں میں کمی آئی۔ اس میں آٹو میں سب سے زیادہ 0.97 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بڑے فائدہ اٹھانے والوں میں صنعتی 0.34 فیصد، آئی ٹی 0.18 فیصد، ٹیلی کمیونیکیشن 0.14 فیصد اور سی جی 0.19 فیصد شامل تھے۔ بی ایس ای پر کل 3659 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1842 میں اضافہ اور 1683 میں کمی جبکہ 134 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ عالمی سطح پر، چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.60 فیصد گرنے کو چھوڑ کر، دیگر تمام اہم انڈیکس میں اضافہ ہوا، بشمول برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای0.14 فیصد، جرمنی کا دیکس0.42 فیصد، جاپان کا نکئی0.73 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہانگ سینگ 0.04 فیصد۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 16, 2023, 9:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details