اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 7:03 PM IST

ETV Bharat / business

Stock market at all time highs اسٹاک مارکیٹ سوامہینے کی بلند ترین سطح پر

بی ایس ای کے بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی بھاری خرید و فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.79 فیصد بڑھ کر 32,374.93 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.40 فیصد مضبوط ہو کر 38,101.21 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ سوامہینے کی بلند ترین سطح پر
اسٹاک مارکیٹ سوامہینے کی بلند ترین سطح پر

ممبئی: عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے باوجود امریکی بانڈ ییلڈ اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سےمقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج لگاتار پانچویں دن چڑھ کر تقریباً ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 385.04 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد کی چھلانگ لگا کر سوا مہینے کی اعلی سطح 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کوپارکرکے 66265.56 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے پہلے یکم اگست کو یہ 66459.31 پوائنٹس پر تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 116 پوائنٹس یا 0.59 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 19727.05 پوائنٹس پر رہا۔ گزشتہ مسلسل پانچ دنوں میں سینسیکس 1434 پوائنٹس اور نفٹی میں 473 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

بی ایس ای کے بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی بھاری خرید و فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.79 فیصد بڑھ کر 32,374.93 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.40 فیصد مضبوط ہو کر 38,101.21 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای پر کل 3807 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2240 میں اضافہ، 1439 میں کمی جبکہ 128 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 34 نفٹی کمپنیاں سبز رہیں جبکہ باقی 16 سرخ نشان پر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلپ کارٹ میں والمارٹ کی حصہ داری میں اضافہ

بی ایس ای میں ایف ایم سی جی کی 0.37 فیصد کمی کو چھوڑ کر 19 گروپس میں اضافہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران کموڈٹیز 0.15، سی ڈی 0.52، انرجی 0.96، فنانشل سروسز 0.97، ہیلتھ کیئر 0.02، انڈسٹریز 1.55، آئی ٹی 0.26، ٹیلی کام 0.15، یوٹیلٹیز 1.04، آٹو 0.35، بینکنگ 1.12، کیپٹل گڈز.29 2،کنزیومر ڈیوریبلس0.55، دھاتیں 0.73، تیل اور گیس 0.25، پاور 0.94، ریئلٹی 1.44، ٹیک 0.19 اور سروسز گروپ کے حصص میں 0.41 فیصد اضافہ ہوا۔

غیر ملکی بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.31 اور جرمنی کا ڈیکس 0.18 فیصد مضبوط رہا جبکہ جاپان کا نکئی 0.75، ہانگ کانگ کا ہینگسینگ اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.13 فیصد گر گیا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details