اردو

urdu

ETV Bharat / business

IMF Sri Lanka سری لنکا کو آئی ایف ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول، بھارت کا قرض ادا کیا - سری لنکا کو آئی ایم ایف کی پہلی قسط موصول

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سری لنکا کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے تین ارب امریکی ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قرض مشروط طور پر 48 ماہ کے لیے دیا گیا ہے۔ Sri Lanka repays India's debt

Sri Lanka repays India's debt
سری لنکا کو آئی ایف ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول

By

Published : Mar 25, 2023, 4:10 PM IST

کولمبو:سری لنکا نے بھارت کے قرض کی ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف سے موصول 330 ملین ڈالر کے قرض کی پہلی قسط کا استعمال کیا ہے۔ وزیر خزانہ رنجیت سیامبالاپیٹیا نے میڈیا کو بتایا کہ 120 ملین ڈالر بھارت سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے گئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی قریب میں بھارت نے ان کے ملک کو ادویات اور ایندھن سمیت ضروری اشیاء کی درآمد کے لیے قرض دیا تھا۔ اس قرض کا کچھ حصہ جمعرات کو طے ہونا تھا جو ہم نے اسی دن ادا کر لیا۔

بھارت نے سری لنکا کو اتنا قرض دیا: انہوں نے کہا، یہ ضروری ہے کہ ہم قرض کی ادائیگی کی آخری تاریخ پر عمل کریں۔ ملک میں معاشی بحران کے بعد سری لنکا قرض ادا کرنے سے قاصر تھا۔ گزشتہ برس اپریل میں بھارت نے سری لنکا کو 4 بلین ڈالر سے زیادہ کی مالی امداد فراہم کی تھی۔ بھارت بھی ان اولین ممالک میں سے ایک تھا جس نے اسی جنوبی پڑوسی کو آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ حاصل کرنے میں مدد کی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے 48 ماہ کے لیے قرض: آئی ایم ایف نے لنکا کو مشروط قرض دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی ادائیگی 48 ماہ کی مدت میں کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قلت کے ساتھ، گزشتہ برس لوگ خوراک، ایندھن اور ادویات خریدنے کے لیے لمبی قطاروں میں سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ عوامی غم و غصے نے صدر گوتابایا راجا پاکسے کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ اس کے بعد رانیل وکرما سنگھے نے ملک کا چارج سنبھالا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details