اردو

urdu

ETV Bharat / business

Financial Investment Plan منظم سرمایہ کاری کا منصوبہ کیسے بنایا جائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کساد بازاری سے زیادہ متاثر نہیں ہو گا۔ اسٹاک مارکیٹیں نئی بلندیوں کو چھورہی ہیں، شرح سود بڑھ رہی ہے۔ لہذا مستقبل کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ایک منظم مالیاتی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنائیں۔ Financial Investment Plan

Sound financial plans key to making sound investments
منظم سرمایہ کاری کا منصوبہ کیسے بنایا جائے

By

Published : Dec 21, 2022, 4:32 PM IST

حیدرآباد: کورونا وبا کے بعد معیشت دوبارہ پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹیں بلندیوں کو چھو رہی ہیں اور شرح سود میں بھی اضافہ ہوہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے بھارت کساد بازی سے متاثر نہیں ہوگا۔ لہذا بہتر سمجھداری کے ساتھ مستقبل کے مالی اہداف کو پوار کرنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرکے سرمایہ کاری کریں۔ How to make a sound financial investment plan

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق طویل مدتی سرمایہ کاری کا انتخاب کرنے والے میوچل فنڈز کا رخ کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کرنے سے قبل ہمیں کچھ عوامل پر غور کرنا چاہیے۔ مالی منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری ایک ہی چیز نہیں ہے۔ سرمایہ کاری مالی منصوبہ بندی کا ایک حصہ ہے۔ سرمایہ کاری کرنے سے قبل اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کیسے ہم اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں مطلوبہ فنڈز کو حاصل کرسکتے ہیں پھر اسی کے مطابق سرمایہ کاری کریں۔

منظم منصوبہ بندی نہ کرنے سے ہمارا، آمدنی، اخراجات، سرمایہ کاری وغیرہ پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔ پہلے زندگی میں اہم مالی مقاصد کی نشاندہی کریں۔ گھر خریدنا، بچوں کی اعلیٰ تعلیم، ان کی شادی، اور آپ کے ریٹائرمنٹ کے منصوبے بنائیں۔ اہداف کا تعین اور ان کے لیے درکار رقم کا اندازہ لگانا بہت ضروری ہے۔ ان معاملات کا پہلے سے خیال رکھیں۔ یہ وقت آنے پر مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

اہداف کی ترجیح اہم ہے، فوری طور پر کیا کیا جا سکتا ہے اور کیا ملتوی کیا جانا چاہئے؟ آپ اپنے موجودہ وسائل اور مستقبل کی سرمایہ کاری کی بنیاد پر اس کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ تمام اہداف کی مدت ایک جیسی نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ 3-5 برس کے اندر گھر خریدنے کا سوچ رہے ہوں گے۔ دوسروں کے لیے بچوں کی تعلیم کا خرچہ 10-15 برس کے بعد آ سکتا ہے۔ ریٹائرمنٹ میں مزید 30 برس لگ سکتے ہیں۔ قلیل مدتی اہداف کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کو ملتوی نہ کریں۔ مثال کے طور پر بچوں کی تعلیم کے اخراجات کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کے لیے سرمایہ کاری نہ کرنا ایک غلطی ہے۔

ایکویٹیز طویل مدتی سرمایہ کاری ہیں جو افراط زر سے زیادہ منافع فراہم کرتی ہیں۔ انہیں طویل عرصے تک مارکیٹ میں رہنے کے لیے منتخب کیا جانا چاہیے۔ شیئر میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے یا ایکویٹی فنڈز کے ذریعے بالواسطہ طور پر مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر بھی یہی فارمولہ نافذ ہوتا ہے۔ مختصر اور درمیانی مدت کے اہداف کے لیے کم خطرے والے اسکیموں جیسے بینک فکسڈ ڈپازٹ، پوسٹ آفس سیونگ اسکیم، بانڈز اور قرض اسکیموں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سرمایہ کاری کرتے وقت کیش ایبلٹی، ٹیکس کا بوجھ، میعاد وغیرہ پر غور کریں۔

مالی اہداف طے کرنے اور انہیں ترجیح دینے کے بعد سوچیں کہ کس سکیم میں کتنی سرمایہ کاری کرنی ہے۔ مہنگائی کے ساتھ ہر اخراجات کا حساب لگائیں۔ فرض کریں کہ اب آپ کی بیٹی کی شادی پر 25 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ 5 فیصد کی اوسط مہنگائی کے ساتھ، 21 برس کے بعد آپ کو 70 لاکھ روپے درکار ہوں گے۔ یہ لاگت کم از کم 12 فیصد منافع کمانے والی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرکے ہی برداشت کی جاسکتی ہے۔ ہر ضرورت کا حساب اس طرح ہونا چاہیے۔

اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ فطری ہے۔ طویل مدتی اہداف کے لیے ایکویٹی میوچل فنڈز کا انتخاب کرتے وقت قلیل مدتی پریشانیوں کو نظر انداز کریں۔ باقاعدگی سے سرمایہ کاری کرنے کے لیے آپ کو صرف مالی نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ہر کمانے والے کے لیے اپنی سالانہ آمدنی اور واجبات کے لحاظ سے ایک مناسب رقم کے لیے ایک مدتی پالیسی لینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details