اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Ends Higher: گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی - گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تیز واپسی

بی ایس ای میں کل 3448 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2391 فائدے میں اور 932 نقصان میں جب کہ 125 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Market Ends Higher

Sensex rises 462 pts, Nifty ends near 15,700
گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

By

Published : Jun 24, 2022, 7:53 PM IST

ممبئی: عالمی سطح سے ملے مضبوط اشاروں کی بنیاد پر آج گھریلو سطح پر شیئر بازار میں تیزی رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای Sensex سینسیکس 462 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) Nifty نفٹی 143 پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ Stock Market Ends Higher

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 462.26 پوائنٹس کے اضافے سے 52727.98 پوائنٹس پر اور این ایس ای کا نفٹی 142.60 پوائنٹس کے اضافے سے 15619.45 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں سرکردہ کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.53 فیصد بڑھ کر 21803.16 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.60 فیصد بڑھ کر 24521.33 پوائنٹس پر رہا۔ Sensex Rises 462 pts, Nifty Ends Near 15,700

بی ایس ای میں آئی ٹی اور ٹیک گروپ کی گراوٹ کو چھوڑ کر، دیگر تمام گروپس منافع بخش رہے، جس میں ٹیلی کام 2.53 فیصد اور ریئلٹی سب سے کم 0.23 فیصد کی تیزی رہی۔ بی ایس ای میں کل 3448 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2391 فائدے میں اور 932 نقصان میں جبکہ 125 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details