ممبئی:گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز منافع کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 323.49 پوائنٹس بڑھ کر 54210.10 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 69.9 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16128.20 پوائنٹس پر کھلا۔ Sensex Rose 323 pts Nifty Gained 69 points
سبز نشانات کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 111.39 پوائنٹس بڑھ کر 22,792.40 پوائنٹس اور اسمال کیپ 94.34 پوائنٹس بڑھ کر 25875.75 پوائنٹس پر کھلا۔