اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Market Ends Lower اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 208.01 پوائنٹس کی کمی سے 61,773.78 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 62.60 پوائنٹس کی کمی سے 18,285.40 پوائنٹس پر آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

By

Published : May 24, 2023, 7:28 PM IST

ممبئی: شیئر بازار کی گزشتہ تین دن سے جاری تیزی آج رک گئی۔ امریکی قرض بات چیت پر سرمایہ کاری کے جذبات کمزور پڑنے سے اسٹاک مارکیٹ میں آئی گراوٹ کے دباو میں مقامی سطح پر کموڈیٹیز، مالیاتی خدمات اور بینکنگ سمیت نو گروپوں میں فروخت کی وجہ سے آج شیئر بازار کی گزشتہ تین دن سے جاری تیزی رک گئی۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 208.01 پوائنٹس کی کمی سے 61,773.78 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 62.60 پوائنٹس کی کمی سے 18,285.40 پوائنٹس پر آگیا۔

تاہم، بی ایس ای کی درمیانی اور بڑی کمپنیوں میں خریداری ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.13 فیصد بڑھ کر 26,488.42 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.10 فیصد بڑھ کر 29,934.22 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3602 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1674 میں خریداری 1795 فروخت ہوئے ہوئی جبکہ 133 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی میں 29 کمپنیاں تیزی اور باقی 21 گراوٹ پر رہیں۔ بی ایس ای کے نو گروپوں میں فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Sensex, Nifty End Lower اسٹاک مارکیٹ کی تیزی رک گئی

اس دوران کموڈٹیز 0.60، فنانشل سروسز 0.59، انڈسٹریز 0.29، ٹیلی کام 0.03، آٹو 0.12، بینکنگ 0.51، کیپٹل گڈز 0.14، میٹل 0.38 اور ریئلٹی گروپ کے حصص میں 0.01 فیصد کی کمی ہوئی۔ عالمی منڈی میں مندی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.59، جرمنی کا ڈی ای ایکس 1.54، جاپان کا نکئی 0.89، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.62 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.28 فیصد گرا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details