ممبئی: عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر مالیاتی خدمات، بینکنگ اور رئیلٹی سمیت 17 گروپوں میں خریداری کی وجہ سے آج شئیر بازار میں تیزی رہی۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 446.03 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 63 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرکے 63,416.03 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 126.20 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 18,817.40 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.38 فیصد بڑھ کر 28,376.60 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.61 فیصد بڑھ کر 32,412.56 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل ملاکر 3639 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا۔ ان میں سے 2019 میں خریداری ہوئی، 1472 میں فروخت ہوئی، جب کہ 148 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 34 نفٹی کمپنیاں سبز نشان پر بند ہوئی، جب کہ باقی 16 کمپنیاں سرخ نشان پر بند ہوئیں۔ بی ایس ای کے 17 گروپس میں اضافہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران کموڈٹیز 0.29، سی ڈی 0.30، انرجی 0.04، فنانشل سروسز 1.35، ہیلتھ کیئر 0.55، انڈسٹریز 0.30، آئی ٹی 0.61، ٹیلی کام 0.17، یوٹیلیٹیز 0.22، آٹو 0.03، بینکنگ 1.20، کیپٹل گڈس 0.06، کنزیومر ڈیوریبلس 0.04، دھاتیں 0.97، پاور 0.30 ، ریئلٹی 1.27 اور ٹیک گروپ کے شیئر 0.66 فیصد چڑھے۔ بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.03 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.08 اور جاپان کا نکئی 0.49 فیصد گرا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.88 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.23 فیصد بڑھا۔