اردو

urdu

ETV Bharat / business

Share Market Closing Update سنسیکس اور نفٹی میں گراوٹ، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں تیزی - کمی کے ساتھ گھریلو مارکیٹ میں کاروبار بند ہوا

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے ملے جلے رجحانات دیکھے گئے۔ سینسیکس 62,970 پوائنٹس تو وہیں نفٹی 25.70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18,691.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ Stock Market Highlights

Sensex ends marginally lower
سنسیکس اور نفٹی میں گراوٹ، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں تیزی

By

Published : Jun 26, 2023, 8:46 PM IST

ممبئی: روس-یوکرین بحران کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں گراوٹ کے دباؤ سے مقامی فروخت کے سبب سنسیکس میں تیز گراوٹ درج کی گئی، جب کہ نفٹی میں تیزی درج کی گئی۔ بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 9.37 پوائنٹس کی گراوٹ سے 62,970.00 پوائنٹس پر آگیا، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 25.70 پوائنٹس کے کمی کے ساتھ 18,691.20 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم اس عرصے کے دوران، بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں تیزی دیکھی گئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.04 فیصد چھلانگ لگا کر 28,268.44 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.71 فیصد چڑھ کر 32,216.89 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل 3818 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1783 میں فروخت ہوئی 1860 میں خرایداری ہوئی جبکہ 175 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 35 نفٹی کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ باقی 15 میں گراوٹ ہوئی۔ توانائی کے زمرے میں 0.16 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر، بی ایس ای میں باقی 18 گروپوں میں تیزی رہی۔ اس عرصے کے دوران ہیلتھ کیئر 1.45، آٹو 1.04 اور کنزیومر ڈیوریبلز گروپ کا حصہ 0.98 فیصد مضبوط ہوا۔

دریں اثناء، عالمی شیئر بازاروں میں مندی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.35 فیصد، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں0.28، جاپان کے نکئی میں 0.25، ہانگ کانگ کے ہینگسینگ م؛ں 0.51 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 1.48 فیصد گراوٹ درج ہوئی۔

مزید پڑھیں:

یوا ین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details