نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز مفرور قرار دیے گئے کاروباری وجے مالیا کو توہین عدالت کیس میں چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے انہیں چار ہفتے میں چار کروڑ ڈالر سود کے ساتھ جمع کرنے کاحکم دیا ہے۔ SC sentences Vijay Mallya to Four Months Jail
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اس معاملے کی سماعت کرنے والی سپریم کورٹ کی بنچ نے حکومت سے کہا ہے کہ ادائیگی کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر مالیا کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرے۔ بنچ نے مالیا پر 2000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے انہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ بنچ نے کہا کہ مالیا نے یونائیٹڈ بریوریز کے اثاثوں کی فروخت سے موصول رقم میں سے جس طرح چارکروڑ ڈالر کی رقم اپنے بچوں کے نام منتقل کی، جو غلط ہے۔ انہوں نے جو بھی رقم منتقل کی ہے وہ آٹھ فیصد سود کے ساتھ ڈیبٹ ریکوری آفس کو واپس کی جائے۔
کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس یو یو للت نے ایس۔ رویندر بھٹ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ مالیا نے کوئی پچھتاوا نہیں دکھایا ہے۔