اردو

urdu

ETV Bharat / business

Samsung Sells Over 12 Lakh Smartphones سیل کے پہلے روز بارہ لاکھ سام سنگ موبائل فروخت

فلپ کارٹ ایمیزون سیل میں سام سنگ نے بمپر سیل کی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے سیل کے پہلے ہی دن 12 لاکھ سے زیادہ گلیکسی ڈیوائسز فروخت کرکے بھارت میں ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ کمپنی نے پہلے ہی دن دونوں پلیٹ فارمز پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ Samsung Sells Over 12 lakh Smartphones Worth Rs 1,000 Crore on Day 1 of Online Festive Sales

Samsung Sells Over 12 Lakh Smartphones on Day 1 of Online Festive Sales
سیل کے پہلے روز بارہ لاکھ سام سنگ موبائل فروخت

By

Published : Sep 27, 2022, 12:51 PM IST

فلپ کارٹ اور ایمیزون پر جاری سیل میں لوگ زبردست خریداریداری کر رہے ہیں، سام سنگ نے جو رپورٹ جاری کی ہے اس سے یہی معلوم ہوتا ہے۔ اتوار کے روز سام سنگ نے بتایا کہ کمپنی نے دونوں پلیٹ فارمز فلپ کارٹ اور ایمیزون پر فروخت کے پہلے دن 1.2 ملین سے زیادہ گلیکسی اسمارٹ فونز فروخت کیے ہیں۔ ان ہینڈ سیٹس کی قیمت 1000 کروڑ سے زیادہ ہے۔ Samsung Sells Over 12 lakh Smartphones Worth Rs 1,000 Crore on Day 1 of Online Festive Sales

تہواروں کے سیزن کے پیش نظر سام سنگ نے سیل میں اپنے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں 17 سے 60 فیصد تک کمی کی تھی۔ اس کا براہ راست فائدہ کمپنی کو ہو رہا ہے۔ کمپنی نے ایک حیرت انگیز فروخت کا ریکارڈ بنایا ہے۔

دونوں پلیٹ فارمز پر جاری سیل میں کمپنی نے بہت سے فونز جیسا کہ گلیکسی ایس 20 ایف ای 5 جی، گلیکسی ایس 22 الٹرا، گلیکسی ایس 22، گلیکسی ایم53، گلیکسی ایم33، ایم32 پرائم ایڈیشن اور ایمیزون اور فلپ کارٹ سیل میں گلیکسی ایم 13 کی قیمت میں کمی کی تھی۔

سام سنگ کے ہائی اینڈ گلیکسی ایس 22 سیریز کے سمارٹ فونز پر 17% سے 38% تک ڈسکاؤنٹ ہے۔ پہلے دن ایمیزون سیل میں فروخت ہونے والا ہر تیسرا فون سام سنگ گلیکسی سیریز کا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ برانڈ پہلے دن ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل کے پہلے دن سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون میں Galaxy M13 تھا۔ دوسری طرف، کمپنی کو بھی فلپ کارٹ پر پہلے دن زبردست رسپانس مل رہا ہے۔

ایمیزون سیل میں سام سنگ کی فلیگ شپ سیریز گلیکسی ایس 22 فونز پر اچھا ڈسکاؤنٹ ہے۔ آپ Samsung Galaxy S22 کو تقریباً 50 ہزار روپے کے بجٹ میں خرید سکتے ہیں۔ اس فون کی اصل قیمت تقریباً 72 ہزار روپے ہے۔

آپ Flipkart سیل سے ڈسکاؤنٹ پر Galaxy F13 خرید سکتے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون 8,499 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ اگر آپ Galaxy S22 Plus خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ اسے Flipkart سے 59,999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، آپ کو Samsung Galaxy S21 FE 5G پر اچھی پیشکشیں بھی مل رہی ہیں۔ آپ اس ہینڈ سیٹ کو 31,999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details