اردو

urdu

ETV Bharat / business

Rupee falls 24 paise روپے کی قدر میں بھاری کمی درج - Rupee crosses 82 against dollar

گھریلو ایکویٹی بازار میں فروخت کے دباؤ اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان منگل کے روز ابتدائی تجارت میں بھارتی کرنسی روپے کی قدر میں 24 پیسے کمی درج کی گئی۔ Rupee falls 24 paise

Rupee crosses 82 against dollar, down 24 paise in early trade
روپے کی قدر میں بھاری کمی درج

By

Published : Dec 6, 2022, 12:50 PM IST

ممبئی: گھریلو ایکویٹی میں فروخت کے دباؤ اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان منگل کے روز ابتدائی تجارت میں بھارتی کرنسی روپے کی قدر میں 24 کمی درج کی گئی اور اسی کے ساتھ روپے 82.09 پر امریکی ڈالر پر آگیا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ غیر ملکی فنڈز کے اخراج سے بھی روپے پر دباؤ پڑتا ہے۔ Rupee crosses 82 against dollar, down 24 paise in early trade

انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں روپیہ 81.94 فی ڈالر پر کمزور کھلا۔ اس کے بعد یہ 24 پیسے کے نقصان کے ساتھ مزید نیچے 82.09 فی ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ پچھلے تجارتی سیشن میں روپیہ 52 پیسے کی کمی کے ساتھ 81.85 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

دریں اثنا چھ اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی مضبوطی کی پیمائش کا انڈیکس 0.07 فیصد نقصان سے 105.22 پر آگیا۔ برینٹ خام تیل فیوچر 0.94 فیصد اضافے کے ساتھ 83.46 ڈالر بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details