اردو

urdu

ETV Bharat / business

Retail inflation falls نومبر میں خوردہ افراط زر پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد، اکتوبر میں صنعتی پیدوار میں چار فیصد کمی

نومبر کے مہینے میں خوردہ افرارط زر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نومبر میں سی پی آئی افراط زر 5.88 فیصد رہا۔ اس طرح یہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ جب کہ اکتوبر میں صنعتی پیدوار میں چار فیصد کمی درج کی گئی جو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پیداوار میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ Retail inflation falls to 11-month low

India's November retail inflation below 6%; October IIP contracts 4%
نومبر میں خوردہ افراط زر پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد

By

Published : Dec 13, 2022, 10:44 AM IST

نئی دہلی: ملک میں خوردہ مہنگائی 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے ذریعہ ماپی گئی خوردہ افراط زر گر کر نومبر میں 5.88 فیصد پر آ گیا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں خوردہ افراط زر 6.77 فیصد تھا۔ اس کے علاوہ گذشتہ برس نومبر میں یہ 4.91 فیصد تھی۔ عالمی اجناس کی قیمتوں میں کمی اور مہنگے قرضوں کی وجہ سے خوردہ افراط زر میں کمی آئی ہے۔ اس طرح اب خوردہ افراط زر کی شرح 2 سے 6 فیصد کی حد میں آ گئی ہے جو کہ RBI کی قابل برداشت سطح ہے۔ رواں برس یہ پہلا موقع ہے جب مہنگائی آر بی آئی کی قابل برداشت سطح کے اندر ہے۔ Retail inflation falls to 11-month low

مرکزی حکومت نے آر بی آئی سے کہاکہ مارچ 2026 تک افراط زر کی شرح کو 2 سے 6 فیصد کی حد سے باہر جانے کی اجازت نہ جائے۔ تجزیہ کاروں نے نومبر کے مہینے میں سالانہ افراط زر کی شرح 6.40 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔ نومبر کے مہینے میں خوراک کی افراط زر 4.67 فیصد رہی۔ خوراک کی افراط زر سی پی آئی انڈیکس کا تقریباً نصف ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں غذائی مہنگائی 7.01 فیصد تھی۔ عالمی اجناس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی افراط زر میں اس کمی کا باعث بنی۔ خوردہ مہنگائی جنوری سے مرکزی بینک کی 6 فیصد کی قابل برداشت حد سے اوپر رہی۔ اب یہ 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ دسمبر 2021 میں خوردہ افراط زر کی شرح 5.66 فیصد تھی۔ گزشتہ ہفتے، RBI نے افراط زر کو کنٹرول میں لانے کے لیے پالیسی ریٹ ریپو کو 0.35 فیصد بڑھا کر 6.25 فیصد کر دیا۔

صنعتی پیداوار میں چار فیصد کمی

صنعتی پیداوار کے اعداد و شمار مایوس کن ہیں۔ اکتوبر میں صنعتی پیداوار (IIP) میں چار فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ یہ اطلاع سرکاری اعداد و شمار سے ملی ہے۔ یہ کمی ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پیداوار میں کمی اور کان کنی اور توانائی کی پیداوار میں کمزور ترقی کی وجہ سے ہوئی۔ اکتوبر 2021 میں صنعتی پیداوار کے اشاریہ میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022 میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں 5.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ زیر جائزہ مدت کے دوران کان کنی کی پیداوار میں 2.5 فیصد اور بجلی کی پیداوار میں 1.2 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details