اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ Fuel Prices Remain Unchanged

petrol diesel prices kept unchanged
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

By

Published : Jul 18, 2022, 2:12 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر جانے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پٹرول ڈیزل Petrol, Diesel Prices کی قیمتیں 21 مئی سے مستحکم ہے۔ Fuel Prices Remain Unchanged

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 101.72 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 97.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل ) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور بالترتیب 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-

شہر پٹرول ڈیزل
دہلی 96.72 89.62
ممبئی 106.31 94.27
کولکاتا 106.03 92.76
چنئی 102.63 94.24

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details