اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں راحت جاری - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں راحت

تیل کمپنیوں نے پیر 11 جولائی 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol Diesel Price Kept Unchanged

Petrol Diesel Price
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت

By

Published : Jul 11, 2022, 9:07 AM IST

نئی دہلی:تیل کمپنیوں کی جانب سے جاری کی گئی پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں سے صارفین کو آج بھی راحت کی سانس ملی ہے اور ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جو کہ عوام کے راحت کی بات ہے۔ دہلی میں آج ایک لیٹر پٹرول 96.72 روپے میں جبکہ ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ بتا دیں کہ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 21 مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ Petrol Diesel Price

ملک کے تین میٹرو شہروں کی بات کریں تو ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.28 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.28 روپے فی لیٹر ہے جبکہ کولکاتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ 21 مئی کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس فیصلے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 8.69 روپے اور ڈیزل 7.05 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ فی الحال شرح میں کوئی خاص اتار چڑھاؤ نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details