اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol & Diesel Prices: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ Petrol and Diesel prices in Delhi

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

By

Published : Aug 10, 2022, 12:23 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں استحکام کے باعث عام آدمی کو راحت ملی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.48 فیصد کمی کے ساتھ 95.85 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.57 فیصد کمی کے ساتھ 89.98 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاستوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

میٹروشہر............پیٹرول............ڈیزل

........................ (روپے فی لیٹر)

دہلی.............96.72............89.62

ممبئی ………….106.31……..94.27

کولکتہ ......106.03...............92.76

چنئی ............... 102.63.........94.24

یو این آئی۔ این یو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details