اردو

urdu

ETV Bharat / business

Sensex, Nifty End Lower: مسلسل تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانے درجے کی کمپنیاں بھی دباؤ میں رہیں لیکن چھوٹی کمپنیوں میں خریداری دیکھنے کو ملی۔ Stock Market Updates

Nifty ends below 17,500, Sensex falls 237 pts
مسلسل تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

By

Published : Apr 13, 2022, 7:58 PM IST

عالمی بازار میں ملے جلے رجحانات کے درمیان مقامی سطح پر ایچ ڈی ایف سی، ایچ ڈی ایف سی بینک، ماروتی، ٹی سی ایس اور ریلائنس جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ Sensex, Nifty End Lower

بی ایس ای کا سینسیکس 237.44 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 58,338.93 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 54.65 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 17475.65 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانے درجے کی کمپنیاں بھی دباؤ میں رہیں لیکن چھوٹی کمپنیوں میں خریداری دیکھنے کو ملی۔ اس عرصے کے دوران مڈ کیپ 0.21 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,985.25 پوائنٹس پر جبکہ اسمال کیپ 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 29,521.60 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔ Nifty ends below 17,500, Sensex falls 237 pts

اس دوران بی ایس ای کے نو گروپوں میں گراوٹ درج کی گئی جبکہ باقی دس میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ریئلٹی 0.58، ٹیک 0.14، کنزیومر ڈیوربلز 0.22، بینکنگ 0.65، آٹو 0.85، ٹیلی کام 0.59، آئی ٹی 0.11، فنانس 0.73 اور سی ڈی جی ایس گروپ میں 0.39 فیصد گراوٹ درج ہوئی۔

دریں اثناء، بین الاقوامی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ابتدائی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.08، جرمنی کا ڈیکس 0.96 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.82 فیصد نیچے رہا جبکہ جاپان کے نکئی میں 1.93 اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details