اردو

urdu

Stock Market Ends Lower: پھر کمزور ہوا شیئر بازار

By

Published : Apr 27, 2022, 8:16 PM IST

اس دوران بی ایس ای کے 18 گروپس میں کمی درج کی گئی۔ انرجی 1.03، فائینانس 1.40، انڈسٹریز 1.03، ٹیلی کام 1.72، یوٹیلٹیز 1.81، بینکنگ 1.07، کنزیومر ڈیوربلس 1.17، آئل اینڈ گیس 1.24 اور پاور گروپ 1.86 فیصد گرے۔ Stock Market Ends Lower

Nifty ends below 17,100, Sensex falls 537 pts
پھر کمزور ہوا شیئر بازار

ممبئی: عالمی شیئر بازار کے دباؤ میں مقامی سطح پر ہمہ جہت فروخت کے سبب گذشتہ روز کے فائدے کو کھو کر گھریلو شیئربازار آج تقریباً ایک فیصد کمزور ہو کر بند ہوا۔ Stock Market Ends Lower

بی ایس ای کا تیس شیئر پر مشتمل سنسیری انڈیکس سینسیکس 537.22 پوائنٹس گر کر 57 ہزار کی نفسیاتی سطح سے 56819.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 162.40 پوائنٹس گر کر 17038.40 پوائنٹس پر آگیا۔ Nifty Ends below 17,100, Sensex falls 537 pts

بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے شیئر بھی گر گئے۔ اس دوران مڈ کیپ 0.88 فیصد گر کر 24,413.80 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.61 فیصد گر کر 28742.27 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بی ایس ای کے 18 گروپس میں کمی درج کی گئی۔ انرجی 1.03، فائینانس1.40، انڈسٹریز 1.03، ٹیلی کام 1.72، یوٹیلٹیز 1.81، بینکنگ 1.07، کنزیومر ڈیوربلس 1.17، آئل اینڈ گیس 1.24 اور پاور گروپ 1.86 فیصد گرے۔

غیر ملکی منڈیوں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.85، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.53، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.06 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.49 فیصد بڑھ گیا جبکہ جاپان کا نکئی 1.17 فیصد کمزور ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details