نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود اتوار کو پیٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں امریکی خام تیل 0.78 فیصد اضافے کے ساتھ 90.33 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 93.27 ڈالر فی بیرل پر رہی۔ ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ڈیزل کی قیمت تاریخی سطح پر، پٹرول 77 روپے سے تجاوز
دہلی میں پٹرول کی قمیت فی لیٹر 96.72 روپے جب کہ ڈیزل کا دام 94.27 روپے ہے۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کا دام 106.31 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے ہے۔ وہیں چنئی میں پٹرول کا دام فی لیٹر 102.73 روپے اور ڈیزل کی قمت 94.33 روپے فی لیٹر ہے۔ جب کہ کولکاتا میں پٹرول کا دام فی لیٹر 106.03 روپے اور ڈیزل کی قمت فی لیٹر 92.76 روہے ہے۔