نئی دہلی:ملک کی سب سے بڑی مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی نے جولائی 2022 میں کل 1,75,916 گاڑیاں فروخت کیں، اور اس میں 8.28 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ کمپنی نے گزشتہ برس اسی مہینے میں 1,62,462 گاڑیاں فروخت کی تھیں۔ Maruti Suzuki sees 8.28% rise in July sales
کمپنی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ جولائی میں گاڑیوں کی کل فروخت میں سے 1,45,666 گاڑیاں مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوئیں اور او ای ایم کے تحت 9,939 گاڑیاں اور اس عرصے کے دوران 20,311 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ تاہم، الیکٹرک آلات کی کمی کا گاڑیوں کی تیاری، خاص طور پر گھریلو ماڈلز پر معمولی اثر پڑا۔