نئی دہلی:کیمیکل اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر سے زور دے کر کہاکہ وہ ملک کو عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے میں تعاون دے کر وزیر اعظم نریندر مودی کے 'میک اِن انڈیا' کے خواب کا ایک حصہ بنے۔ Mandaviya calls for India's Into Global Manufacturing Hub
نئی دہلی میں کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل مشاوتی فورم کی تیسری میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے بھارت کی اپنی مستقبل پر مبنی حکمت عملی اور فیصلہ سازی کا ماڈل تشکیل دینے پر زور دیا، تاکہ اس سے وابستہ صنعتوں کی ابھرتی ہوئی عالمگیر مانگ کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے صنعت اور تعلیمی شعبے سے زور دے کر کہا کہ وہ تحقیق و ترقی میں حصے دار بنیں، تاکہ کیمیکلز کے لیے بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں جیسے اہمیت کی حامل سیکٹروں کی ملکی ضروریات کو پورا کرنا ممکن ہوسکے۔