نیو برنسوک (امریکہ): معروف دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن (جے اینڈ جے) 2023 سے پوری دنیا میں اپنا مشہور ٹیلکم پر مبنی جانسن بیبی پاؤڈر فروخت نہیں کرے گی۔ Talcum Baby Powder Will Sale Discontinued
امریکہ اور کینیڈا میں اس پاؤڈر کی فروخت پہلے ہی بند ہے، الزام لگایا گیا تھا کہ یہ بے بی پاؤڈر کینسر کا باعث بنتا ہے اور اس کے بعد پوری دنیا میں کمپنی کے خلاف ہزاروں مقدمے دائر کیے گئے تھے۔ کینسر کے خوف کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پروڈکٹ کی فروخت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی تھی۔
ذرائع نے کہا، 'جے اینڈ جے اگلے سال سے دنیا بھر میں اپنے ٹیلک پر مبنی بیبی پاؤڈر کی تیاری اور فروخت بند کر دے گی۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والی بڑی کمپنی کی جانب سے امریکہ میں مصنوعات کی فروخت ختم ہونے کے دو سال سے زائد عرصے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کمپنی کو خواتین کے ہزاروں معاملات کا سامنا ہے۔ خواتین نے الزام لگایا کہ ٹیلکم پاؤڈر میں ایسبیسٹس ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اویرین کینسر کی زد میں آئین۔ تاہم، کمپنی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کئی دہائیوں کی آزاد تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پروڈکٹ استعمال کے لئے محفوظ ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا، 'ہمارے عالمی پورٹ فولیو کی تشخیص کے حصے کے طور پر ہم نے کارن اسٹارچ پر مبنی تمام بیبی پاؤڈرز کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔' تاہم اس نے کہا کہ کارن اسٹارچ پر مبنی بیبی پاؤڈر پہلے ہی پوری دنیا کے ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے۔