نئی دہلی: انڈین آئل نے بدھ کو اپنے شمسی توانائی سے چلنے والے 'سوریہ نوتن' Surya Nutanانڈور سولر کوکنگ سسٹم کی نمائش کی جس کے تحت بغیر کسی خرچ کے چار افراد کے کنبہ کے لیے مکمل ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا آسانی سے پکایا جا سکتا ہے۔ Indian Oil unveils indoor solar cooking stove
انڈین آئل کارپوریشن کے چیئرمین مادھو ویدیا نے مرکزی پیٹرولیم اور گیس کے وزیر ہردیپ پوری اور دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ کی موجودگی میں 'سوریہ نوتن' انڈور سولر کوکنگ سسٹم کی نمائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم میں کھانا پکانے کا آلہ باورچی خانے میں نصب کیا جائے گا اور سولر پینل کھلی جگہ پر رکھا جائے گا جس سے سورج طلوع ہونے کے دوران سولر پینل شمسی توانائی کو جذب کر کے سسٹم میں محفوظ کر لے گا، جسے کھانا پکانے کے دوران استعمال کیا جائے گا۔
ویدیا نے کہا کہ سوریہ نوتن Surya Nutan Cooking Stove کے تین قسم کے ماڈل ہوں گے۔ سورج چمکنے پر سوریا نوتن ایل کام کرے گا، سوریا نوتن ایل ڈی سے دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا پکایا جاسکے گا اور سوریا نوتن ایل ڈی بی سے ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا تیار کیا جاسکے گا۔'