تروپور (تامل ناڈو): ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور توقع ہے کہ اگلے نو سالوں میں اس کی معیشت دوگنی ہوکر 6.5 ٹریلین تک پہنچ جائے گی۔ مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے اتوار کو کہا کہ آنے والے 30 سالوں میں اس کے 30 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔
گوئل نے کہا کہ مزید نو سالوں میں، یعنی اب سے 18 سال بعد، "ہم تقریباً 13 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کے اہل ہوں گے، اور اس کے بعد مزید نو سال، یعنی اب سے 27 سال بعد ہم 26 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت کے اہل ہوں گے۔ آج سے ہم سب اعتماد کے ساتھ امید کر سکتے ہیں کہ ہندوستانی معیشت 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے ان نمبروں پر سوالات اٹھائے ہیں، لیکن انہیں ٹیکسٹائل جیسے شعبوں کی ترقی میں نمایاں چھلانگ دیکھنے کے لئے تروپور جیسے مقامات پر آنا چاہئے۔