اردو

urdu

ETV Bharat / business

India,s Crude Oil Production Falls: خام تیل کی ملکی پیداوار ہدف سے 12.5 فیصد کم

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے بدھ کے روز اعداد و شمار کی بنیاد پر کہا کہ اپریل-مارچ 2021-22 میں خام تیل کی مجموعی پیداوار 296.91 لاکھ ٹن رہی۔ یہ گذشتہ مالی برس میں 304.94 لاکھ ٹن کی پیداوار سے 2.63 فیصد اور سالانہ ہدف سے 11.67 فیصد کم ہے۔ India’s Crude Oil Production Misses Target by 11.67%

India,s crude oil production falls 3.37 per cent in March
خام تیل کی ملکی پیداوار ہدف سے 12.5 فیصد کم

By

Published : Apr 20, 2022, 8:36 PM IST

مارچ 2022 میں ملک میں معدنی تیل کی پیداوار 25.26 لاکھ ٹن رہی، جو ایک سال پہلے کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.37 فیصد کم اور اس مہینے کے ہدف سے 12.49 فیصد کم ہے۔ India,s Crude Oil Production Falls 3.37 per cent in March

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے بدھ کو ایک بیان میں فوری اعداد و شمار کی بنیاد پر کہاکہ اپریل-مارچ 2021-22 میں خام تیل کی مجموعی پیداوار 296.91 لاکھ ٹن رہی India,s Crude Oil Production ۔ یہ گذشتہ مالی برس میں 304.94 لاکھ ٹن کی پیداوار سے 2.63 فیصد اور سالانہ ہدف سے 11.67 فیصد کم ہے۔

بیان کے مطابق 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی برس کے لیے ملک میں 336.15 لاکھ ٹن خام تیل کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اس سال مارچ کے لیے پیداوار کا ہدف 28.87 لاکھ ٹن تھا۔

فوری تخمینوں کے مطابق خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار کرنے والی بڑی کمپنی او این جی سی نے 22 مارچ میں تقریباً 16.82 لاکھ ٹن کی پیداوار کی۔ اس کی سالانہ پیداوار 225.71 لاکھ ٹن کے ہدف کے مقابلے میں 194.51 لاکھ ٹن رہی۔ کمپنی نے گزشتہ برس مارچ میں 17.13 لاکھ ٹن کی پیداوار کی تھی۔

اسی طرح آئل انڈیا لمیٹڈ نے 22 مارچ میں 3.11 لاکھ ٹن کے ہدف کے مقابلے میں 2.57 لاکھ ٹن پیداوار کی۔ کمپنی کی سالانہ پیداوار 33.25 لاکھ ٹن کے ہدف کے مقابلے میں 29.87 لاکھ ٹن رہی۔ گزشتہ مالی برس میں کمپنی کی پیداوار 29.37 لاکھ ٹن اور مارچ 2021 میں پیداوار تقریباً 2.5 لاکھ ٹن تھی۔

پیداوار میں حکومت کی شرکت کنٹریکٹ (پی ایف سی فیلڈس) کے تحت الاٹ کیے گئے پروجیکٹوں کی پیداوار رواں برس 5.87 لاکھ ٹن رہی جب کہ ہدف 6.50 لاکھ ٹن تھا اور پچھلے برس اسی مہینے کی پیداوار 6.51 لاکھ ٹن تھی۔

اپریل-مارچ 2021-22 کے دوران مجموعی پیداوار 77.19 لاکھ ٹن کے ہدف کے مقابلے میں 72.53 لاکھ ٹن رہی۔ گزشتہ سال ان شعبوں میں 73.74 لاکھ ٹن خام تیل پیدا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details